شارٹ پہن کر سعودی خاتون کے سامنے آنے والا شخص ملک بدر

شارٹ پہنے ایک غیر ملکی شخص فٹنس کلب میں خواتین کی انتظار گاہ میں داخل ہوگیا


ویب ڈیسک July 10, 2018
مذکورہ کلب کو عارضی طور پر بند کردیا گیا، فوٹو: سوشل میڈیا

فٹنس کلب میں خواتین کے لیے مختص جگہ میں نامناسب لباس کے ساتھ داخل ہونے والے غیرملکی شخص کو ملک بدر کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر پر سعودی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف غیر ملکی کو مملکت سے باہر نکال دیا بلکہ مذکورہ کلب کو عارضی طور پر بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خاتون کی ڈرائیونگ پر چند نوجوانوں نے گاڑی کو ہی آگ لگادی

ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹ پہنے ایک غیر ملکی شخص فٹنس کلب میں خواتین کی انتظار گاہ میں داخل ہوگیا اور وہاں موجود باحجاب خواتین اسے دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

ایک خاتون نے اس منظر کو کیمرے کی مدد سے موبائل میں محفوظ کرلیا اور بعد ازاں اس کی شکایت سوشل میڈیا کے ذریعے حکام تک پہنچائی، سعودی وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے بعد غیر ملکی شخص کو ملک بدر کردیا جب کہ فٹنس جم کو عارضی طور پر بند کردیا۔

https://twitter.com/SaudiNews50/status/1015753982646607872

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں