حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار وارنٹ انٹرپول کو ارسال

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک July 10, 2018
وزارت داخلہ نے حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کے لیے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے(فوٹو: فائل)

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جب کہ وزارت داخلہ نے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وارنٹ جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کے لیے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے ہیں تاہم انٹرپول کی جانب سے وارنٹ منظور ہونے کی صورت میں ہی مزید کارروائی ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔