راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ مزید 5 فلمیں کریں گے  

فلم ’سنجو‘ اب تک 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔


ویب ڈیسک July 10, 2018
فلم ’سنجو‘ اب تک 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ مزید 5 فلمیں کرنے کا عندیا دے دیا۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کے لئے فلم انڈسٹری میں نیا سفر ثابت ہونے والی فلم 'سنجو' نے رنبیر کے ڈوبتے کیریئر کو نیا سہارا دیا ہے اور صرف ایک فلم کی وجہ سے آج فلمی پنڈٹ ان کا موازنہ بالی ووڈ خانز سے کررہے ہیں ایسے میں انڈسٹری کو 'منا بھائی'، 'تھری ایڈئٹس' اور 'پی کے' جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دینے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلمیں کرنے کی نوید سنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عامر خان اور سنجے دت کے ساتھ دو، دو فلمیں جن میں 'تھری ایڈیٹس'، 'پی کے'، منا بھائی ایم بی بی ایس' اور 'لگے رہی منا بھائی' کیں جو تمام سپر ہٹ رہیں لہذا میں جاننا چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ دوسری فلم کب کررہے ہیں۔

اداکار رنبیر کپور نے راجکمار ہیرانی سے شائستہ انداز میں یہ بھی پوچھا کہ وہ میرے ساتھ مزید کتنی فلمیں کریں گے جس پر راجکمار ہیرانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'میں آپ کے ساتھ پانچ فلمیں اور کروں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راج کمارہیرانی ''سنجو'' کی کامیابی پر خوشی سے نہال

واضح رہے فلم 'سنجو' نے اب تک 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کرچکی ہے اور باکس آفس پر فلم کی کامیابی کا سفر اب بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔