سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

فلم ’پراس تھانم‘ تیلگو انڈسٹری کی سپرہٹ فلم کا ہندی ری میک ہے۔


ویب ڈیسک July 10, 2018
فلم ’پراس تھانم‘ تیلگو انڈسٹری کی سپرہٹ فلم کا ہندی ری میک ہے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم 'پراس تھانم' کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ میں 'سنجو بابا' کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت کی زندگی فلمی کیریئر کی ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی جس کی وجہ سے انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور تمام مشکلات کا سامنا کرتے رہے اس دوران انہوں نے انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں بھی دیں جب کہ فلم 'سنجو' کی دھماکے دار کامیابی کے بعد سنجو بابا کی فلم' صاحب ،بیوی اور گینگسٹر' کی ریلیز کے چند دن بعد ہی ایک اور نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم 'پراس تھانم' کا موشن پوسٹر جاری کردیا جس میں سنجے دت کو رات کی تاریخی سے صبح کی روشنی تک دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نےیہ بھی لکھا کہ 'حق دوگے تو رامائن شروع ہوگی اور اگر چھینوگے تو مہابھارت شروع ہوگی۔



دوسری جانب سنجے دت کی اہلیہ منایاتا نے بھی انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'زندگی کے سفر میں سخت حالات میں زندہ رہنا ہی شاندار مقام دلاتا ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کیا جا چکا ہے'۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BlCiCZ3j4Zd/"]

واضح رہے کہ'پراس تھانم' کے نام سے بننے والی فلم سپرہٹ تیلگو فلم کا ہندی ری میک ہے جس میں سنجے دت کے ہمراہ منیشا کوائرلا ،جیکی شروف اور علی فضل مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم 'لکھنئو' کے ہدایتکار دیوا کٹا اپنے تجربہ کا اظہار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔