دہشت گردوں نے بارکھان اورمستونگ میں واقع پولنگ اسٹیشنز تباہ کردیئے

مستونگ اوربارکھان میں دھماکوں سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ویب ڈیسک May 06, 2013
مستونگ اوربارکھان میں دھماکوں سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دہشت گردوں نے بارکھان اورمستونگ میں پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کو دھماکا خیز مواد اور راکٹ فائرکرکے تباہ کردیا۔

بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں شدت پسندوں نے ہائی اسکول وٹاکری، ہائی اسکول مہیڑ اور ڈسپنسری میں بنے پولنگ اسٹیشن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اسپلنجی میں ہائی اسکول کی عمارت کو راکٹ مارکرتباہ کردیا جہاں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |