دہشت گردوں نے بارکھان اورمستونگ میں واقع پولنگ اسٹیشنز تباہ کردیئے

مستونگ اوربارکھان میں دھماکوں سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مستونگ اوربارکھان میں دھماکوں سے قریبی واقع عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
دہشت گردوں نے بارکھان اورمستونگ میں پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کو دھماکا خیز مواد اور راکٹ فائرکرکے تباہ کردیا۔


بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں شدت پسندوں نے ہائی اسکول وٹاکری، ہائی اسکول مہیڑ اور ڈسپنسری میں بنے پولنگ اسٹیشن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اسپلنجی میں ہائی اسکول کی عمارت کو راکٹ مارکرتباہ کردیا جہاں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story