لاہور کار حادثہ ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق 2 بچے زخمی

موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب ٹرک نے کار کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی


ویب ڈیسک May 06, 2013
موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب ٹرک نے کار کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: موٹر وے پر کار حادثہ کے نتیجے میں حساس ادارے کے میجر کی فیملی کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج کے قریب ٹرک نے کار سوار فیملی کو ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کار میں سوار حساس ادارے کے میجر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میجر اکرام، ان کی بیوی فائزہ اکرام، 6 ماہ کی عیشل شامل تھی جبکہ 5 سال کی بچی تنزیل اور ساڑھے 3 سال کی علیزہ کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق میجر اکرام کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، ان کی فیملی لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی ، واضح رہے میجر اکرام نوشہرہ کینٹ میں آج کل اپنی خدمات سرنجام دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں