چارسدہ پیپلزپارٹی کےانتخابی دفترپردستی بم حملہ ایک شخص زخمی

موٹرسائیکل سوار افراد صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی کے 22 کےامیدوار اسداللہ کےدفترپردستی بم پھینک کرفرارہوگئے

موٹرسائیکل سوار افراد صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی کے 22 کےامیدوار اسداللہ کےدفترپردستی بم پھینک کرفرارہوگئے فوٹو : فائل

چارسدہ کےعلاقے شبقدر میں پیپلزپارٹی کےانتخابی دفترپردستی بم حملےمیٕں ایک شخص زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد نے صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی کے 22 کےامیدوار اسداللہ کےدفترپر دستی بم پھینک کرفرارہوگئے، دھماکےسے دفترمیں موجود سامان کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص کواسپتال منتقل کردیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story