پنجاب کے تعلیمی ادارے 8 سے 13 مئی تک بند رہیں گے

اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 06, 2013
اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 سے 13 مئی تک بند رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں اساتذہ سمیت مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں انہیں 2، 3 روز قبل ہی بھیج دیا جاتا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق 8 سے 13 مئی تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس ضمن میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں