فوج کی زیر نگرانی مختلف ڈویژن میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل جاری

آج گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ ڈویژنز میں بھی بیلٹ پیپر پہنچائے جائیں گے.


ویب ڈیسک May 06, 2013
آج گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ ڈویژنز میں بھی بیلٹ پیپر پہنچائے جائیں گے. فوٹو ایکسپریس نیوز

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہونے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں فوج کی زیر نگرانی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں گوجرانوالہ ڈویژن کے 5 حلقوں کے لئے پاکستان آرمی کے سخت حفاظتی انتظامات میں بیلٹ پیپر کی ترسیل کا عمل مکمل کیا گیا تاہم آج گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ ڈویژنز میں بھی بیلٹ پیپر پہنچائے جائیں گے۔

الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی معمول کے مطابق جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں کوئی غلطی نہیں ہوئی، پنجاب کے 9 میں سے 6 ڈویژنز میں بیلٹ پیپرز پہنچا دیے گئے جبکہ 3 ڈویژنز میں بیلٹ پیپرز ایک دو روز میں پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں