ایفی ڈرین کیس مخدوم شہاب الدین کا فرنٹ مین گرفتار وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

عدالت نے خوشنود اختر لاشاری کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے.


ویب ڈیسک May 06, 2013
عدالت نے خوشنود اختر لاشاری کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے. فوٹو: فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث مخدوم شہاب الدین کے فرنٹ مین انجم شاہ گرفتار کو گرفتار کرلیا، ملزم وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہوگیا۔

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کو انتخابات میں مصروفیت کے باعث آج کی حاضری سے مستثنی قرار دے دیا، عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

اس موقع پر عدالت نے خوشنود اختر لاشاری کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے جبکہ مخدوم شہاب الدین کی اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست پر سماعت بھی ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں