سربجیت سنگھ ’’را‘‘ کا ایجنٹ تھا بھارتی انٹیلی جنس افسر کا اعتراف

سربجیت کو دہشت گردی کی کارروائی کے لئےبھیجا گیاجس میں وہ کامیاب بھی ہوگیا لیکن فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا،انٹیلی جنس افسر


ویب ڈیسک May 06, 2013
سربجیت کی آخری رسومات سرکاری طور پر بھی صرف اسی لیے ادا کی گئی کیونکہ اس کی بہن نے اس کو میڈیا میں زندہ رکھا،انٹیلی جنس افسر۔ فوٹو: فائل

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں بھارتی انٹیلی جنس افسر نے انکشاف کیا کہ سربجیت سنگھ ''را'' کا ایجنٹ تھا جسے پاکستان میں دہشت گردی کےلئے بھیجا گیاتھا۔


بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی موت کے بعد بھارت میں کہرام مچ گیا اور چور مچائےشور کی طرح پاکستان پر الزامات بھی لگا ئے جارہے تھے لیکن اب بھارت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ سربجیت سنگھ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا جاسوس تھا جسے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔


بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں بھارتی انٹیلی جنس افسر کا کہنا تھا کہ سربجیت سنگھ کو پاکستان دہشت گردی کی کارروائی کے لئے بھیجا گیا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگیا لیکن فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ بھارتی انٹیلی جنس افسر کے مطابق 1990 میں کئی بھارتی جاسوس پاکستان بھیجے گئے تھے، اس دوران بھارتی انٹیلی جینس ایجنسی ''را'' کے اعلیٰ افسران صرف ذاتی فائدوں کےلیے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے جاسوس بھیجتے تھے اور سربجیت بھی انہی میں سے ایک تھا۔


انٹیلی جنس افسر نے مزید بتایا کہ سربجیت کی آخری رسومات سرکاری طور پر بھی صرف اسی لیے ادا کی گئی کیونکہ اس کی بہن نے اس کو میڈیا میں زندہ رکھا، انٹیلی جنس افسر کے مطابق زیادہ تر جاسوس واپس آکر پیسے وصول کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں