چیف جسٹس کے ڈیم تعمیر فنڈ میں پنجاب بینک کا ایک کروڑ عطیہ
پاکستانی بہبودی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ڈیم بنانے میں بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کریں
NEW YORK:
''دیامر بھاشا و مہمند فنڈ'' میں بینک آف پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں قائم ہونے والے ''دیامر بھاشا و مہمند فنڈ'' میں بینک آف پنجاب کے اعلی افسران نے ایک کروڑ روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔
بینک آف پنجاب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم بہبودی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور کسی بھی نیک مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم دے کر اس عملی جامہ پہنانے میں مدد کرتی ہے۔
بینک کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ ملک کو پانی کے ممکنہ بحران سے بچنے کے قابل بنایا جا سکے اور اپنی آئندہ نسلوں کو ایک بہتر ملک دیا جاسکے۔