این اے 155ملتان سے نوشین افشاں بلوچ پنجاب میں اے این پی کی واحد امیدوار

نوشین افشاں بلوچ کے چھوٹے بھائی سردار وسیم خان جتوئی بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی275 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔


Monitoring Desk July 11, 2018
نوشین افشاں بلوچ کے چھوٹے بھائی سردار وسیم خان جتوئی بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی275 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں عام انتخابات کے دوران 141 حلقوں میں مجموعی طور پر 44 سے زائد خواتین انتخابی میدان میں اتریں گی۔

پنجاب میں جنرل نشست پر انتخاب لڑنے والی44 سے زائد خواتین میں سے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155کی امیدوار نوشین افشاں جتوئی بلوچ بھی ہیں۔ نوشین افشاں بلوچ جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پنجاب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جنرل نشست پر رکن اسمبلی کی پہلی اور واحد خاتون امیدوار ہیں۔

ان دنوں نوشین بلوچ گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹ مانگتی نظر آتی ہیں، نوشین افشاں بلوچ کے چھوٹے بھائی سردار وسیم خان جتوئی بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی275 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔