اسلام آباد سرکاری مکانات پر قبضہ عدالت کا 8 افسران کو گرفتار کرنیکا حکم

عدالت کے حکم پر قبضہ خالی کرایا تھا کیا پولیس والے اتنے بااثر ہیں کہ دوبارہ قابض ہوگئے، جسٹس شوکت صدیقی


ویب ڈیسک May 06, 2013
عدالت کے حکم پر قبضہ خالی کرایا تھا کیا پولیس والے اتنے بااثر ہیں کہ دوبارہ قابض ہوگئے، جسٹس شوکت صدیقی۔ فوٹو فائل

ہائی کورٹ نے سرکاری مکانات پر قبضہ کرنے والے وفاقی پولیس کے 8 افسران کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد یاسین فاروق کو طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ سرکاری مکانات پر قابض 8 اہلکاروں کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے، اس موقع پر جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا، عدالت کے حکم پر قبضہ خالی کرایا تھا کیا پولیس والے اتنے بااثر ہیں کہ دوبارہ قابض ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی بنتا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیٹ آفس والوں کو بھی نہ بخشا جائے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے جواب میں جسٹس شوکت کا کہنا تھا کہ غلط رپورٹ دینے والوں کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں