کالعدم تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد مشرف کے وکلا کی مقدمے کی پیرو ی سے معذرت
اگر سابق صدر کوئی دوسرا وکیل نہ کرسکے تو ریاست کی طرف سے ان کے مقدمے کی پیرو ی کی جائے گی۔ وکلا
لاہور:
کا لعدم تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کے وکلا نے مقدمے کی پیرو ی کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطا بق رضوان عباسی اور ان کے پینل میں شامل ایڈووکیٹ عمران فیروز ملک اور ضیا الرحمان ججز نظر بندی کیس کی پیروی کر رہے تھے، کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر انہوں نے کیس پیروی کرنے سے انکارکردیا، ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر اب کسی اور وکیل کی خدمات حاصل کر یں گے اور اگر وہ کوئی دوسرا وکیل نہ کرسکے تو ریاست کی طرف سے ان کے مقدمے کی پیرو ی کی جائے گی۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وکلا نے کیس سے الگ ہونے کی وجہ ذاتی مصروفیا ت بتا ئی ہیں تاہم حقیقت یہی ہے کہ وہ کا لعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد ہی کیس سے الگ ہوئے اورآج صبح یہی وکلا ججزنظر بند ی کیس میں عدالت میں پرویز مشرف کی ضمانت کے لئے پیش ہوئے تھے تاہم جج کوثر عباس زیدی کی چھٹی کی وجہ سے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتو ی کردی گئی۔