
ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور میڈیکل رپورٹ نے بھی زیادتی کی تصدیق کی۔ فوٹو:فائل
گزشتہ روز تھانہ سرجانی پولیس نے 11سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم رمضان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا تھا ،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس نے 11 سالہ بچی کو کھیلنے کا جھانسہ دیگر جھاڑیوں میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور میڈیکل رپورٹ نے بھی زیادتی کی تصدیق کی ہے، پولیس نے ملزم سے تحقیقات کیلیے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔