ڈیٹا چوری کی بات میں صداقت نہیں چیئرمین نادرا

نادرا کے علاوہ دیگر ادارے بھی ڈیٹاکے حوالے سے تمام صورتحال پرنظر رکھتے ہیں، عثمان مبین

کراچی میں روزانہ 1350ٹوکن جاری ہورہے ہیں،عثمان مبین کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

نادرا کے چیئرمین عثمان مبین نے کہا ہے کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، ڈیٹا چوری کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں اوریہ کام اتنا بھی آسان نہیں ہے۔

چیئر مین نادرا نے کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کی جبکہ انھیں نادرا سندھ کی جانب سے کارکردگی پر بریفنگ دی گئی ، چیئر مین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا نادرا کے علاوہ دیگر ادارے بھی ڈیٹا کے حوالے سے تمام تر صورتحال پر نظر رکھتے ہیں ، نادراکے ڈیٹا تک ہر ملازم کی رسائی نہیں ،ڈیٹا کے لیے علیحدہ سسٹم موجود ہے۔


عثمان مبین کہاکہ 3ماہ کے دوران کراچی میں نادرا کی کارکردگی 100فیصد تک بڑھ گئی ہے ،20مارچ سے قبل یومیہ ساڑھے 6ہزار ٹوکن جاری ہوتے تھے ،اب ایک دن میں ساڑھے 13ہزار ٹوکن جاری ہورہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع جبکہ شہر قائد میں موجود 57سینٹرز کی حالت بہتر بنادی گئی ہے ،ایک ہی وقت میں صارف کے تمام مراحل کے لیے ون ونڈوآپریشن متعارف کروایا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک ہی جگہ پر تمام مراحل انتہائی برق رفتاری سے مکمل ہوجاتے ہیں ،ون ونڈو 20مارچ سے پہلے 18فیصد جبکہ اب 97فیصد ہے۔

 
Load Next Story