اسکولوں کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے کا اعلان
محکمہ تعلیم نے نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات میں 16 دن توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صوبائی سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اسکول 16 جولائی سے کھلنے کے بجائے یکم اگست2018 سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی شدید گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا اور اسکول یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ اساتذہ کی الیکشن میں ڈیوٹیز دینے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول یکم اگست سے کھولنے کی تجویز دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 25جولائی سے عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔