پیپلزپارٹی اورنلیگ کا مفاد یکساں اوردونوں جماعتیں اندرسے ملی ہوئی ہیں فضل الرحمان

نگراں حکومت سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، فضل الرحمان

فرقہ واریت کا سانپ ہمیں ڈس رہا ہے ایسی صورت حال میں ہمیں ملی وحدت پیدا کرنی ہوگی، مولانا فضل الرحمن۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) متحد ہیں اور قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔


مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے وژن کو سمجھنا ہوگا، ہم ملک کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں اسلامی ریاست میں مسلم اور غیر مسلم شہری کے حقوق مساوی ہیں۔ کسی بھی ریاست میں جھگڑے اور تنازعات حقوق کی بنیاد پر ہوتے ہیں، ہم الگ الگ قومیتوں میں بٹے ہوئے ہیں اور فرقہ واریت کا سانپ ہمیں ڈس رہا ہے ایسی صورت حال میں ہمیں ملی وحدت پیدا کرنی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن جے یو آئی کے خلاف ملک کے بیشتر حلقوں میں دونوں جماعتیں متحد ہیں، باہمی مفادات کے باعث وہ متحد ہیں تو قوم سے جھوٹ نہ بولیں۔ انہوں نے کرم ایجنسی میں جلسہ عام کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت سیاسی جماعتوں کے امیدواروں اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔
Load Next Story