کوئی پیپلز پارٹی کو ڈھونڈ کر لائے یا آصف زرداری خود میدان میں آجائیں نواز شریف

عوام کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کس نےکیا کیا ہے اور کون کس کے ساتھ ملا ہوا ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن)کے پاس ہی وہ ٹیم اور وژن ہے جو ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے، نواز شریف۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ کوئی جائے اور پیپلز پارٹی کو ڈھونڈ کر لائے یا آصف زرداری خود ہی ایوان صدرسےنکل کر میدان میں آجائیں۔


کبیروالا اور ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان مصیبت میں ہے ، وہ اپنے لئے نہیں پاکستان کے لئے عوام کے پاس آئے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کس نےکیا کیا ہے اور کون کس کے ساتھ ملا ہوا ہے، ہمارے زمانے میں لوڈشیڈنگ، کرپشن اور قتل وغارت گری کا نام و نشان بھی نہیں تھا لیکن آج ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، صنعتوں کا پہیہ رکا ہوا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور ملک بڑی مشکل میں ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر عوام کے ساتھ مل کر ملک کو ان مصیبتوں سے نکالے گی اور وہ مقام دلائے گی جس کا یہ مستحق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انتخابات کو کھیل سمجھ رہے ہیں۔ 11 مئی کو ملک میں حکومت کی تبدیلی کے لئے انتخابات نہیں ہورہے بلکہ ملک کے مقدر کا فیصلہ ہونا ہے، ان کی قوم سے اپیل ہے کہ 11مئی کوغلطی نہ کریں ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا۔ ہم نے کرکٹ بھی کھیلی اورایٹم بم بھی بنایاہے، ہمارے ہی دور میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ اور ملکی اداروں کی بحالی ہوگی کیونکہ مسلم لیگ (ن)کے پاس ہی وہ ٹیم اور وژن ہے جو ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔
Load Next Story