ریلوے کی اعلیٰ کارکردگی تیزگام نے 3 گھنٹے کا فاصلہ 16 گھنٹے میں طے کیا 4 بار انجن فیل

ٹنڈو آدم میں انجن فیل ہونے پر مسافر مشتعل، اپ ٹریک پر دھرنا، ریلوے حکام کیخلاف نعرے، ٹرین ساڑھے 5گھنٹے رکی رہی.


Nama Nigar August 13, 2012
ٹنڈو آدم میں انجن فیل ہونے پر مسافر مشتعل، اپ ٹریک پر دھرنا، ریلوے حکام کیخلاف نعرے، ٹرین ساڑھے 5گھنٹے رکی رہی۔ فائل فوٹو

KARACHI: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس نے ٹنڈو آدم تک 3گھنٹے کا سفر 16گھنٹے میں طے کیا، اس دوران 4 مرتبہ ٹرین کا انجن فیل ہوا جس کے باعث مسافروں کو شدید شکلات کا سامنا کرنا پڑا، 16 گھنٹے کی تاخیر سے اتوار کی صبح مذکورہ ٹرین 9بجے صبح ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں اس کا انجن ایک بار پھر فیل ہوگیا اور ٹرین ساڑھے5گھنٹے کھڑی رہی، ریلوے انتظامیہ نے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا اور نہ ہی دوسرا انجن دیا گیا۔

بار بار انجن فیل ہونے پر مسافر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپ ٹریک پردھرنا دے کرٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی۔ مسافروں نے ریلوے حکام کے خلاف نعرے لگائے ، انہوں نے مقامی اخبار نویسوں کو بتایا کہ مذکورہ ٹرین کراچی سے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی اور3 گھنٹے کا سفر 16 گھنٹے میں طے کرکے ٹنڈوآدم پہنچی ہے، کراچی سے ٹنڈوآدم تک ٹرین کا 4 دفعہ انجن فیل ہوچکا ہے، روزے دار مسافر ، بچے بوڑھیشدید پریشان، انہوںنے الزام لگایا کہ وزیر ریلوے ٹرانسپورٹر ہیں اور اپنی ٹرانسپورٹ چلانے کیلیے ریلوے کے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تیزگام ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوگی ہم کسی دوسرے ٹرین کو جانے نہیں دیںگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے نظام کو درست کرکے عوام کو پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |