ٹنڈو حیدر زہریلی شراب پینے سے 2نوجوان ہلاک

علاقہ مکینوں کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


Nama Nigar August 13, 2012
ایک بیہوش، شہریوں کا منشیات فروشوں کیخلاف احتجاج، تھانیدار اور ہیڈ محرر معطل۔ فوٹو فائل

زہریلی شراب پینے سے 2 نوجوان ہلاک جبکہ ایک بیہوش ہوگیا۔علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ہوسڑی کے اصغر آباد محلہ میں زہریلی شراب پینے سے مکیش میگھواڑ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ہمیرو ولد خانو اور جانو کولہی بیہوش ہو گئے جنہیں نازک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ہمیرو میگھواڑ دم توڑ گیا۔

واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کے علاوہ ہوسڑی کے شہری سڑک پر نکل آئے اور حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان روڈ بلاک کر دیا، انھوں نے پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ہوسڑی علی محمد بجیر اور اے ایس آئی قادر بخش سوہو اور ہیڈ محرر غلام شبیر جمالی کو معطل کر دیا جبکہ فضل حسین زرداری کو ایس ایچ او ہوسڑی تعینات کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں