گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف خواتین سڑکوں پر آگئیں 

4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین


ویب ڈیسک July 11, 2018
4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین ۔ فوٹو : فائل

گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں خواتین سڑکوں پر آگئیں اور احتجاجاً قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈانی میں پانی کی بندش کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئیں اور قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی دونوں اطراف لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 ماہ سے گڈانی میں پانی کی سپلائی بند ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا جب تک ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد قومی شاہراہ کو کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |