ترکی میں کم عمرلڑکی سے شادی پر دلہا کی دھلائی کردی گئی

فوٹوگرافر نے دلہے پر لاتوں اور گھوسوں کی بارش کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک July 11, 2018
جوڑے نے تصاویر بنانے کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں تھیں،فوٹو: سوشل میڈیا

BERLIN: ترکی میں ایک فوٹوگرافر نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پردلہے کی پٹائی لگادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں نوبیاہتا جوڑے کو اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا جب جوڑے نے شادی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر بنانے کے لیے فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں۔

https://twitter.com/Csaleo/status/1016355146543063041

دلہا اور دلہن اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ایک خوبصورت جگہ پہنچے جہاں فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر لیں، اس دوران فوٹوگرافر نے محسوس کیا کہ لڑکی کی عمر کم ہے اور اس نے دلہن کی حقیقی عمر جاننے کے لیے دلہے سے سوال کیا۔

فوٹوگرافر کے اچانک سوال پر دلہا گھبراگیا اور ابتدا میں اس نے کوئی جواب نہ دیا تاہم فوٹوگرافر کے اصرار پر اس نے بتایا کہ دلہن 15 سال کی ہے جس پر فوٹوگرافر سیخ پا ہوگیا اور کم عمر لڑکی سے شادی پر اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا، فوٹوگرافر نے دلہے پر لاتوں اور گھوسوں کی بارش کرکے اپنے غصے کو ٹھنڈہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں