نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلیے نیب نے ٹیم تشکیل دیدی

نیب کی 16 رکنی ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلے گی۔


ویب ڈیسک July 11, 2018
نیب کی 16 رکنی ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر گرفتاری کے لیے نیب نے ٹیم تشکیل دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت کی جانب سے ایوان فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے کے بعد جمعہ کو وطن واپس آرہے ہیں اس موقع پر نیب نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے لیے 16 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے جب کہ ٹیم میں 9 افسران نیب کے ہوں گے اور باقی پولیس افسران ہوں گے جو انہیں لاہور ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے اور اس حوالے سے نیب آفس میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہے جب کہ نیب کے تمام اعلی افسران کو بھی 13 جولائی کو نیب آفس میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔