سیف کیساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں کرینہ کپور

میں بن سنور کر تیار ہوتی ہوں تو اپنے شوہر سیف سے پوچھتی ہوں کہ کیسی لگ رہی ہوں، کرینہ کپور


Net News May 07, 2013
میں بن سنور کر تیار ہوتی ہوں تو اپنے شوہر سیف سے پوچھتی ہوں کہ کیسی لگ رہی ہوں، کرینہ کپور فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے ہم دونوں میاں بیوی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ میں بن سنور کر تیار ہوتی ہوں تو اپنے شوہر سیف سے پوچھتی ہوں کہ کیسی لگ رہی ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپورنے کہا کہ سیف اور میں شدید فلمی مصروفیت کے باوجود ایک دوسرے کے لیے کچھ وقت ضرور نکالتے ہیں۔ انھیں سیف کے ساتھ فلمی دنیا کی چکاچوند سے دور کسی ریسٹورنٹ میں ڈنر کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ وہ اکثر سیف سے پوچھتی ہیں کہ وہ کون سا لباس پہنیں اور تیار ہونے کے بعد ان کی رائے بھی لیتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں