مہران کاروں کی پیداوار نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ

پاک سوزوکی مہران کی جگہ آلٹو 660 سی سی کاروں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


Business Reporter July 12, 2018
پاک سوزوکی مہران کی جگہ آلٹو 660 سی سی کاروں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مہران کاروں کی پیداوار نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 1992 میں مہران کاریں متعارف کرائی گئیں، لاکھوں خاندانوں نے 2 پہیوں سے 4 پہیوں کی سواری پر منتقلی کا سفر مہران کاروں سے شروع کیا، اسے پاکستان میں بننے والی سستی ترین کار کا بھی درجہ حاصل رہا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے وینڈرز کو مطلع کردیا ہے کہ نومبر کے بعد مہران کاریں تیار نہیں کی جائیں گی، اس لیے کمپنی کے آرڈر کے مطابق خام مال اور پرزہ جات تیار کیے جائیں، نومبر تک مزید 6734 مہران کاریں تیار کی جائیں گی، کمپنی نے وینڈرز سے درخواست کی کہ پہلے ترک ہونے والے ماڈلز کی طرح مارکیٹ کو اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی مہران کی جگہ آلٹو 660 سی سی کاروں کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں