سونالی باندرے کی10برس بعد بالی وڈ فلم عید پر ریلیز ہوگی

ہدایتکار ملن لتھریا نے کرینہ ،الیانا ڈی کروز ، سونم، کنگنا اور دیپکا پڈوکون میں سے سونالی کا انتخاب کیا ،سوناکشی۔۔۔


Showbiz Desk May 07, 2013
پرستاروں کے ساتھ رابطے کی نئی راہیں نکال لیں، فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین‘‘ میں پرفارمنس یاد گار ہوگی، 38 سالہ بالی وڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کی نئی فلم رواں سال اگست کے مہینے عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ''کے دو ہیروز ہونگے جن میں اکشے کمار اور عمران خان شامل ہیں ،اداکاراؤں میں سونالی باندرے اور سوناکشی سنہا شامل ہیں ۔فلم کے اعلان پر ملن لتھریا نے الیانا ڈی کروز ، کرینہ کپور اور سونم کپور ،کنگنا رناوت اور دیپکا پڈوکون کے ناموں پر غور کیا جاتا رہا مگر حتمی فیصلہ سونالی باندرے کے حق میں کیا گیا ۔اس کے ساتھ دوسری ہیروئن کے لیے بعد ازاں سوناکشی سنہا کا نام فائنل کیا گیا۔ اددھراداکار اکشے کمار نے کہا کہ فلم ''ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین'' کی کہانی زندگی کے حقیقی کرداروں پر مبنی نہیں ہے۔

اداکار اکشے کمار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم ''ونس ایون آٹائم ان ممبئی اگین'' جو کہ دو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور چھوٹا راجن پر مبنی کہانی ہے، فلم میں اداکار اکشے شعیب خان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ 38 سالہ اداکار نے کہا کہ یہ فکشن فلم ہے جس کا حقیقی زندگی کے کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فلم ونس ایون آٹائم ان ممبئی اگین'' جس کی ہدایات مالن لتھریا دے رہے ہیں فلم میں عمران خان سونالی باندرے اور سوناکشی سنہا بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی پروڈیسر ماضی کے اداکار جیتندرہ کی بیٹی ایکتاکپور ہیں۔

فلم 8 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔انھوں نے کہا ہے کہ چھوٹی اسکرین کے ذریعے پرستاروں سے رابطہ بحال کرلیا ہے۔ اداکارہ کی 10 سال کے بعد فلم میں واپسی ہورہی ہے۔ رواں سال اگست میں نئی فلم سینماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ بھارتی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی کا فریضہ سنبھال لیا ہے ۔سونالی باندرے نے بتایا کہ عرصہ بعد میں نے اپنے مداحوں کیساتھ رابطے کی راہ نکال لی ہے ، اپنے مداحوں کے لیے ہر مشکل کو آسان سمجھ کر قبول کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مداحوں کی آراء کا بھی انتظار رہے گا۔

سونالی باندرے کا کہنا ہے کہ اب فلم اور ٹی وی کے ذریعے مداحوں کیساتھ رابطے میں رہوں گی ۔قبل ازیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ''ونس اپان اے ٹائم اگین'' میں منفرد کردار کی آفر نے دوبارہ فلم میں پرفارم کرنے پر مجبور کردیا۔فلمساز ایکتا کپور ،شوبھا کپور اور ہدایتکار ملن لوتھیریا کی اس فلم میں ایک بار پھر اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار ملا ہے جس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے پورے مواقع میسر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہے۔



اس فلم میں عمران خان اور سوناکشی سنہا کی پرفارمنس بھی یادگار ہوگی ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میںاسی ٹیم کیساتھ کام کررہی ہوں جو کئی فلموں میں پہلے بھی میرے ساتھ کام کرچکی ہے۔پرفارمنس یاد گار ہوگی ،یہ فلم شائقین کے لیے عید کا تحفہ ہوگی ۔واضح رہے کہ اس فلم میں ماں بابھابھی کا کردار نہیں نبھائیں گی ،بلکہ نئی فلم میں کردار بھی اچھوتا ہی کروں گا اداکارہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پہلے میری حوصلہ افزائی کی اب پھر ان دوستوں کی مہربانیوں اور عنایات کی بدولت ہی دوبارہ فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم اگین'' آئندہ برس اگست میں سینماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔ ساؤتھ کی فلموں سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی 38 سالہ اداکارہ نے بالی وڈ کے سبھی خانز کے مدمقابل کردار نبھانے کا بھی اعزازحاصل کیا ہے۔

1994 میں فلم ''اگ''پھر'' ناراض''میں کام کیا 1995کے دوران کئی فلمیں کیں جن میں ''دی ڈان''،''غدار''،''ٹکر'' فلم ''بمبئی '' شامل ہیں ،اداکارہ نے 1996 میں ''رکشک ''،''انگلش بابو دیسی میم''،''دل جلے''،''اپنے دم پر''اورفلم ''سپوت'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1997 میں اداکارہ سونالی باندرے کی فلمیں ''بھائی''،''ترازو''،'' ''کہر'' سینماؤں کی زینت بنائی گئیں۔ 1998کے دوران اداکارہ نے فلم ''قیمت ''، ''ڈوپلی کیٹ''،''ہم سے بڑھ کر کون؟''، ''میجرصاب''، ''انگارے '' اور ''زخم'' میں جلوے دکھائے۔ 1999 میں چار فلموں میں کام کیا ۔2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ''لو یو ہمیشہ ''میں کام کیا۔

اس سے قبل 2000 میں اداکارہ کی پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں ،ان میں ''دل ہی دل میں ''،''ہمارادل آپ کے پاس ہے''،''ڈھائی اکشر پریم کے''،''جس دیش میں کنگا رہتی ہے،شامل ہیں ۔2001 میں فلم ''مراری ''،''لو کے لیے کچھ بھی کرے گا''،''لیجا''،''تیرا میرا ساتھ رہے'' میں کام کیا 2002 میں فلم ''اندرا''ریلیز ہوئی اس کے ساتھ کئی ساؤتھ کی فلموں میں بھی جلوہ گرہوئیں 2003 میں '' چوری چوری ''،''کل ہو نہ ہو''،اور 2004 میں ''شنکر بنا ایم بی بی ایس ''میں ڈاکٹر سنیتا کا کردار نبھایا۔ اس کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی اور سونالی نے فلم نگری سے کنارہ کشی کرلی مگر اس دوران ٹی وی شوز اور پروگرام کرتی رہیں جن میں ایک مقبول ٹی وی ڈانس پروگرام ''کیا مستی کیا دھوم''کی میزبانی کرکے اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائی۔ اور اب سونالی واپس فلم میں آرہی ہیں نئے جذبے کیساتھ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار منفرد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں