کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے باہر نکلنے کے بعد پہلی ویڈیو جاری

اگرچہ ان کا وزن کم ہوا مگر کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی دبائو کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، ڈاکٹرز


Sports Desk July 12, 2018
اگرچہ ان کا وزن کم ہوا مگر کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی دبائو کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے برآمد ہونے کے بعد پہلی ویڈیو جاری کردی گئی۔

کم عمر تھائی فٹبالرز کی غار سے برآمد ہونے کے بعد پہلی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں وہ اسپتال میں موجود اور کیمرے کی جانب ہاتھ ہلا رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بظاہر سب بہتر حالت میں ہیں، اگرچہ ان کا وزن کم ہوا مگر کسی بھی قسم کے ذہنی یا جسمانی دبائو کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، ان سب کا اوسطاً 2 کلوگرام وزن کم ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق انھیں مکمل طور پر سنبھلنے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگرچہ ان لڑکوں کے والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے مگر انھیں پہلے حفاظتی لباس پہنایا گیا اور پھر انھیں اپنے بچوں سے 2 میٹر دور رہ کر بات کرنے دی گئی، اس اقدام کا مقصد انھیں کسی بھی قسم کے ایسے وائرس سے بچانا ہے جو غار میں رہنے کی وجہ سے بچوں کو لاحق ہونے کا خدشہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں