شادی کا فوری طور پر کوئی ارادہ نہیں پریانکا چوپڑا

حال ہی میں پریانکا نے سماجی ویب سائٹ میں اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو اپنا جیون ساتھی نظر آ گیا ہے۔


Net News May 07, 2013
حال ہی میں پریانکا نے سماجی ویب سائٹ میں اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو اپنا جیون ساتھی نظر آ گیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے کہا ہے کہ جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم کوئی بات بھی میڈیا سے مخفی نہیں رکھوں گی۔

انھوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے کو پریانکا کو اپنے سپنوں کا شہزادہ باالآخر نظر گیا۔ بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنے افیرز اور شادی کے ارادوں کے حوالے سے کبھی بھی میڈیا میں بات نہیں کی لیکن حال ہی میں انھوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو اپنا جیون ساتھی نظر آ گیا ہے اور جیسے ہی وہ ان کو پروپوز کرے گا وہ اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کردیں گی۔

پریانکا کے اس اعلان کے بعد بہت سارے مردوں کے دل ضرور ٹوٹ گئے لیکن اب ہر کسی کو اس بات کی جستجو ہے کہ کون ہے وہ خوش قسمت شخص جس پر اس خوبرو حسینہ کا دل آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں