بلوچ کالونی پولیس نے اجتماعی زیادتی کے 5 ملزم گرفتار کرلیے
ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار،مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار
بلوچ کالونی پولیس نے لڑکی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ماڑی پورپولیس نے اندھے قتل کامعمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملیرندی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
بلوچ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکیماڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے5 ملزمان رضوان عرف جاٹا ولد شاہنواز، محمد عمیرعرف لاڑو،باسط علی ولد بہادر،علی ولد اکرام اور منزل کو گرفتار کر لیا،اس حوالے سے ایس ایچ او بلوچ کالونی عبداللہ بھٹو نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 2 روز قبل منظور کالونی میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 134/2018 بجرم دفعہ 376 درج کیا تھا ۔
ابراہیم حیدری انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی میں ملوث منظم گروہ کے 2 کارندے کاشف،عیسیٰ قیصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، ایک آئی فون، 6 کھلے ہوئے موبائل فونز 2موٹر سائیکلیں 125،ایک پرنٹر، ایک کمپیوٹر اور دیگرمسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن عابدقائم خانی کے مطابق گرفتار ملزمان نے 30 جولائی کو اپنے تیسرے ساتھی اسداللہ کے ہمراہ بھٹائی کالونی میں پاک آرمی کے لیفٹیننٹ ساجد نذر ان کے دوست لیفٹیننٹ فیروز سے اسلحے کے زور پرایک آئی فون، ایک لیپ ٹاپ و دیگر سامان لوٹ لیا تھا بعدازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے موبائل فون کے ای ایم ای آئی نمبرکی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب ماڑی پور پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم ناصر کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کر لی گرفتار ملزم نے 6 جولائی کو اقبال مسیح نامی شخص کو قتل کیاتھا گرفتار ملزم ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔
ادھر کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران30 سالہ ملزم ثنا اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چھینی ہوئی نقدی،موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی بعدازاں زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔