اداکارہ بپاشا باسو فلم ’’ فریڈم‘‘ کی کاسٹ سے الگ

کردارکیلیے نوجوان چہرے کی ضرورت ہے نہ کہ سپر اسٹار کی اس لیے بپاشا کو فلم کی کاسٹ سے الگ کیا گیا ہے، ہدایت کار ویوک

کردارکیلیے نوجوان چہرے کی ضرورت ہے نہ کہ سپر اسٹار کی اس لیے بپاشا کو فلم کی کاسٹ سے الگ کیا گیا ہے، ہدایت کار ویوک فوٹو : فائل

اداکارہ بپاشا باسو کو فلم فریڈم کی کاسٹ سے الگ کردیاگیا۔ اداکارہ بپاشا باسو کی فلم آتمہ باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی۔


اداکارہ کو ہدایت کار ویوک اگنیہو تری نے اپنی نئے فلمی پراجیکٹ فریڈم سے آؤٹ کردیا ہے۔ فلم میں وہ مرکزی کردارادا کرنے والی تھی ان کی جگہ نئے چہرے کی تلاش جاری ہے۔ اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار ویوک کا کہنا ہے کہ بھارت کی موجودہ سماجی اور سیاسی صورتحال پر مبنی فلم ہے۔

اس کردار کے لیے نوجوان چہرے کی ضرورت ہے نہ کہ سپر اسٹار کی اس لیے بپاشا کو اس فلم کی کاسٹ سے الگ کیا گیا ہے تاہم جلد ہی نئے چہرے کا انتخاب کرلیا جائے گا اور اس کے بعد فلم کی باقاعدہ عکسبندی کا آغاز کردیا جائے گا۔
Load Next Story