پاکستانی ہندو بھارت سے زیادہ خوشحال ہیں ممتاز میمن

کراچی،حیدرآباداورسکھرسندھ کےتینوںتجارتی مراکزپرانکا قبضہ ہے، ممتاز میمن۔

پی پی نے کبھی عدلیہ کو نہیں مانا، ہر دور میں غیر جمہوری طریقہ اپنایا، افطار پارٹی سے خطاب

نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر ممتاز علی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو، ہندوستان میں رہنے والے ہندوئوں سے زیادہ خوشحال ہیں۔ امریکن کوارٹر میں جماعت اسلامی سائٹ زون کی دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی،حیدرآباداور سکھر سندھ کے تینوں تجارتی مراکز پر ان کا قبضہ ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے بھارت منتقلی کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔


امن وامان کا مسئلہ ہندوئوں کی تجارتی اجارہ داری کیلیے ہے۔ ڈاکٹر ممتاز علی میمن نے کہا کہ پی پی نے کبھی عدلیہ کو نہیں مانا، اس نے ہر دور میں غیر جمہوری طریقہ اختیار کیا ہے، پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کیا، موجودہ حکومت امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، تاریخ کی بدترین لوٹ مار کے بعد پی پی سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے۔پیپلزپارٹی کی غیر فطری اور سیاسی موت قوم کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دیانت دارانہ قیادت ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔عوام نے جماعت اسلامی کو منتخب کیا تو انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story