چیف سلیکٹر کے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش مسترد
پی سی بی گورننگ بورڈ کا رکن بننے پر دہرے کردارکا معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد.
پی سی بی نے اقبال قاسم کے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے انھیں فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
چیف سلیکٹرکے گورننگ بورڈ رکن بننے پر دہرے کردار کا معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے،اگر کوئی قانونی پیچیدگی ہوئی تو پھر اگلا قدم اٹھایا جائے گا، فی الوقت نوید اکرم چیمہ بھی گورننگ بورڈ کا رکن ہونے کے ساتھ قومی ٹیم منیجر کا ڈبل رول نبھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقبال قاسم کا گذشتہ دنوں پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں بطور رکن انتخاب ہوا، وہ بطور اپنے ادارے نیشنل بینک کے نمائندے شامل ہوئے، اقبال قاسم قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، باخبر ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سابق ٹیسٹ اسپنر نے خود بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کو پیشکش کی کہ وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کیلیے تیار ہیں، گورننگ بورڈ ممبر کے ساتھ یہ ذمہ داری انجام دینا انھیں مناسب نہیں لگتا،اقبال قاسم سے کہا گیا کہ وہ بدستور فرائض انجام دیتے رہیں۔
فی الحال مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دہرے کردار کے معاملے پر بورڈ کے لیگل ڈپارٹمنٹ سے رائے لی جائے گی،کوئی نہ کوئی راہ نکلنے کی امید ہے، البتہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو سلیکشن کمیٹی چھوڑنا آخری آپشن ہو گا،یاد رہے کہ اقبال قاسم اعزازی طور پر یہ ذمہ داری انجام دے رہے جبکہ دیگر سلیکٹرز ماہانہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں، اس وقت نوید اکرم چیمہ بھی دہرے فرائض نبھا رہے ہیں،ان کا واپڈا کی جانب سے گورننگ بورڈ میں انتخاب ہوا جبکہ وہ قومی ٹیم کے منیجر بھی ہیں، نوید چیمہ کا کیس بھی لیگل ڈپارٹمنٹ کے پاس جائے گا، البتہ قومی ٹیم کا دورئہ برطانیہ قریب ہے لہذا فوری طور پر کسی تبدیلی کا امکان نہیں لگتا، وہ ان دنوں ایبٹ آباد کے تربیتی کیمپ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔