شہرکو 48 گھنٹے میں فوج کے حوالے کردیا جائےسردار رحیم

الیکشن کمیشن کے افسانوی اقدامات سے انتخابات متنازع ہوجائیں گے،پریس کانفرنس.


Staff Reporter May 07, 2013
الیکشن کمیشن کے افسانوی اقدامات سے انتخابات متنازع ہوجائیں گے،پریس کانفرنس۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ 48گھنٹے میں کراچی کو فوج کے حوالے نہ کیا گیا تو نگراں حکومت کا کردار مشکوک ہو جائے گا،الیکشن کمیشن کے اقدامات افسانوی ہیں۔

متنازع انتخابی نتائج سے ملک بحران کا شکا ر ہو جائے گا،سردار رحیم نے پیر کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں18جماعتوں نے فوج بلانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ابھی تک فوج کا نمائشی طور پر آنا دکھاوا ہے، نگراں حکومت شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہورہی ہے، خوف کی فضا میں ووٹرز کس طرح ووٹ ڈالنے نکلیں گے اس صورتحال میں من پسند انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرینگے۔



الیکشن کمیشن نگراں حکومت کو ہدایت جاری کرے کہ فوج حساس علاقوں اور پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول 48گھنٹے میں سنبھال لے،دوسری صورت میں انتخابات بدترین دھاندلی اور خون خرابے پر مبنی ہوں گے،کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے ہمارے لوگوں کو انتخابی مہم چلانے پر دھمکایا جارہا ہے۔

ہمارے پوسٹرز اور بینرز اتارے جا رہے ہیں بلکہ پولیس وردی میں گھروں پر آکر زبردستی ایک شخصیت کے نام پر ووٹ مانگا جا رہا ہے،اس موقع پر فنکشنل لیگ کے عہدیداران ندیم احمد، محمد ظفر اور محبوب ہنگورو بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں