کلثوم نواز نے 30 دن بعد پہلی بار آنکھیں کھول دیں
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے گزشتہ ایک سال سے لندن میں زیر علاج ہیں
KARACHI:
مریم نواز کا کہنا ہے کہ 30 دن میں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا30 دن میں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں جب کہ والدہ اب بھی وینٹیلیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے گزشتہ ایک سال سے لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔