عام انتخابات کیلیے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں فیض محمد کاکڑ

حکومت کے باقی رہ جانے والے دنوں میں محکمہ صحت میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے، وزیر صحت بلوچستان


ویب ڈیسک July 12, 2018
نگراں حکومت کے بقیہ دنوں میں محکمہ صحت میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے، فیض محمد کاکڑ (فوٹو: ایکسپریس)

بلوچستان کے وزیر صحت فیض محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 22 سے 28 جولائی تک تمام چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر صحت فیض محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت نے عام انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو پابند کردیا ہے کہ 22 سے 28 جولائی تک کوئی چھٹی نہیں کرسکیں گے اور جو ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف غیر حاضر ہوں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نگران وزیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ بھر سمیت ہنہ جھیل سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے خلاف مہم شروع کردی گئی ساتھ ہی ہفتہ صفائی مہم بھی جاری ہے جس میں پلاسٹک رکھنے والی دکانوں پر چھاپے مارے گئے جب کہ کوئٹہ میں 50 میڈیکل اسٹور غیر معیاری ادویات فروغ کرنے کی وجہ سے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت فیض محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے صوبے میں بے تحاشا مسائل ہیں جنہیں حل کرنے میں وقت لگے گا لیکن نگران حکومت کے جو دن باقی رہ گئے ہیں اُس میں محکمہ صحت میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں