الیکشن کمیشن کا انتخابات کے دن عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 12, 2018
عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا، الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)

عام انتخابات کے موقع پر 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی کاسٹ کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں