کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 5 افراد ہلاک

ایوب گوٹھ میں جھنڈا لگانے پر تصادم، سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ،2لاشیںملیں

ایوب گوٹھ میں جھنڈا لگانے پر تصادم، سیاسی جماعت کے دفتر پر فائرنگ،2لاشیںملیں فوٹو: فائل

SIALKOT:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد ہوگئے۔

سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں 2 گروپوں کے درمیان جھنڈے لگانے پر تصادم ہوگیا جس کے بعد ایک گروپ نے مخالف گروپ کے دفتر پر فائرنگ کردی ، 2 طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان علاقے میں جھنڈے لگانے پر ہونے والا جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا جس کے نتیجے میں علاقائی سینیئر نائب صدر 45 سالہ ڈاکٹر عبداللہ گوپانگ ولد عزیز گوپانگ ہلاک جبکہ 30 سالہ عبدالستار ولد خدا بخش ، 16 سالہ علی مراد ولد وزیر، 20 سالہ ظہیر ولد نور احمد اور 28 سالہ عبدالجبار ولد خدا بخش زخمی ہوگئے۔

، ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور جناح اسپتال پہنچایا گیا ، 6 سالہ بچے کی بھی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم پولیس نے تصدیق سے گریز کیا۔ شیرشاہ کے علاقے میں شاہین ہوٹل کے عقب میں کچرا کنڈی سے بوری میں بند لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، مقتول کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔ ایس ایچ او شیرشاہ خان محمد شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کا نام آصف ولد ابو بکر جبکہ عمر تقریباً 33 برس معلوم ہوا ہے مقتول یاسین اپارٹمنٹ لیاری بغدادی لین کا رہائشی ہے۔




نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد منہ پر ٹیپ لگایا اور سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ کلفٹن کے علاقے اپر گذری میں نورانی مسجد کے قریب 2 روز پرانی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے شدید تشدد کرکے ہلاک کردیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی گلی نمبر 3 میں پختون چوک کے قریب گھر سے 45 سالہ دولت خان ولد ابراہیم خان کی لاش ملی جسے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ، پولیس نے مقتول کے سسر عطا اللہ اور سالے عبداللہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت مقتول کی اہلیہ اور 4 بچے گھر سے فرار ہوگئے ، مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا جبکہ وہ محنت مزدوری کرتا تھا ، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ملیر کالا بورڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تاہم وہ جناح اسپتال سے طبی امداد کے بعد پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی گھر کو روانہ ہوگئی۔ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں 2گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، مسلح تصادم کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ دکانیں و کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اس دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم پولیس نے تردید کی جبکہ کسی سرکاری اسپتال میں بھی کوئی زخمی نہیں پہنچا ۔گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ محبوب خان ہلاک ہوگیا مقتول سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب سیلاب زدگان کیمپ کا رہائشی تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story