محکمہ ڈاک کی آٹومیشن کا پہلا مرحلہ جزوی مکمل
بل کلیکشن سمیت 6خدمات آن لائن،سیونگزبینک کی آٹومیشن بھی رواں سال متوقع
پاکستان پوسٹ نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 83 جی پی اوز میں یوٹیلٹی بلز کلیکشن، ملٹری پنشن، الیکٹرونک منی آرڈر سمیت 6 سروسز کی آٹومیشن کر دی، رواں سال کے اختتام تک ملک بھر کے جی پی اوز میں آٹومیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اصلاحی ایجنڈے کے تحت پاکستان پوسٹ نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگی کیلیے ڈاک خانوں کی آٹومیشن کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر83 جی پی اوز کی 7 سروسزکی آٹومیشن کرنی تھی جس میںیوٹیلٹی بلز کلیکشن، بے نظیر انکم سپورٹ پیمنٹ، ملٹری پنشن، چائلڈ پروٹیکشن پروگرام فنڈ، صوبائی ٹیکس کلیکشن، الیکٹرونک منی آرڈر سیونگز بینک آٹومیشن شامل ہے، ان میں سے 6 خدمات کی آٹومیشن ہوچکی ہے جبکہ سال ختم ہونے تک سیونگز بینک کی آٹومیشن بھی متوقع ہے۔
منصوبے پر لاگت کا تخمینہ2ارب 23کروڑ46 لاکھ روپے ہے، دوسرے مرحلے میں 13ہزار کے قریب ڈاک خانوں کی آٹومیشن کی جائیگی، اس سے پوسٹل سروسز عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو ں گی، آن لائن پوسٹ اسٹورز کی سروسز بھی شروع کی جائیں گی۔