کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
33گاڑیاں،2لاکھ لیٹرڈیزل،2کروڑکاکپڑا،موبائل فون ودیگر اشیا ضبط کرلی گئیں
کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے اسمگلروں سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں، لاکھوں لیٹر ڈیزل، کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیا پکڑ کر ضبط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایم سی سی حیدرآباد، کوئٹہ، گوادراورپریوینٹو نے اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی اشیا پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
اسمگلروں سے 2 لاکھ 37ہزار 500 لیٹر ڈیزل آئل، 33قیمتی گاڑیاں، 60بوتل غیر ملکی شراب کے علاوہ 1کروڑ 81لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سمیت دیگر اشیا ضبط کی گئی ہیں, ان میں سے 60 بوتل غیر ملکی شراب ایم سی سی پریونٹو،4 گاڑیاںایم سی سی حیدرآباد، 29گاڑیاں ایم سی سی کوئٹہ ،16 ہزار لیٹر ڈیزل آئل ایم سی سی پریوینٹو ، 2 لاکھ 21 ہزار لیٹر آئل ایم سی سی گوادر،ایم سی سی پریوینٹو، حیدرآباد اور کوئٹہ کے حکام نے مجموعی طور پر 1 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے کا کپڑا، موبائل فون سیٹ سمیت دیگر اشیا ضبط کرلی گئی ہیں۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام کی جانب سے پکڑی جانے والی اشیا کی نیلامی کی جائے گی اور رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ اسمگلروں سے پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب تلف کردی جائے گی۔