پاکستان کے انٹرنیشنل اسکواش پلیئر فرحان زمان اور سعدیہ گل کا نکاح

مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، فرحان زمان


Sports Reporter July 13, 2018
مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، فرحان زمان۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے انٹر نیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان زمان اور ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والے پشاور کے فرحان زمان اور بنوں کی سعدیہ گل کی نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ تقریب میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے ہاتھ میں اسکواش ریکٹ پکڑ کر تصاویر بھی بنوائیں۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے فرحان زمان نے کہا کہ مجھے سعدیہ پسند تھیں، ان کو جیتنے کے لیے والدین کو راضی کیا، اب ہم دونوں مل کر اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل اسکواش میں مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں