امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی حکومت پر برس پڑے
بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی حکومت پر برس پڑے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے پر تھریسامے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اس کا الٹ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، بریگزٹ کا مطلب امریکا سے تجارتی تعلقات کے مستقبل کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بریگزٹ پلان پر عمل ہوا تو پھر ہم یورپ سے ڈیل کریں گے۔
سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ہے کہ وہ برطانیہ کے بہترین نمائندہ ہیں، بورس جانسن اچھے برطانوی وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور حکومت میں واپس آئیں گے۔
علاوہ ازیں لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے جب کہ تارکین وطن کو واپسی کی اجازت دے کر صادق خان دہشت گردی کے واقعات کنٹرول کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔