بولٹ نے دوسری مرتبہ اولمپکس میں 3 گولڈ میڈل جیت لیےویمنز میں امریکا کامیاب

انھوں نے مقررہ فاصلہ 36.84 سیکنڈز میں طے کیا۔

بوسین بولٹ کے ایکشن کی ایک جھلک۔ فوٹو فائل

KARACHI:
جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 100 اور 200 میٹر انفرادی مقابلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد 4x100 میٹر ریلے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا، اس طرح وہ بیجنگ کے بعد لندن اولمپکس میں بھی تین سونے کا تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔


گذشتہ دنوں وہ اولمپک کی تاریخ کے100 اور 200 میٹر اعزازات کا دفاع کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بنے تھے ،جمیکن ٹیم میں نیسٹا کارٹر، مائیکل فریٹر ، ڈبل اولمپک اسپرنٹ سلورمیڈلسٹ یوہان بلیک اور بولٹ شامل رہے، جمیکن ٹیم نے مقررہ فاصلہ 36.84 سیکنڈز میں طے کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا، اس سے قبل 2011 کی ڈیاگو میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں 37.04 سیکنڈز اس ایونٹ میں بہترین پرفارمنس تھی، امریکی ٹیم نے 37.04 سیکنڈز کے ساتھ سلور میڈل پایا جبکہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا۔

انھوں نے مقررہ فاصلہ 36.84 سیکنڈز میں طے کیا، اگرچہ ابتدائی طور پر تیسری پوزیشن کینیڈا کی ٹیم کو ملی تھی لیکن دوران ریس دوسری ٹیم کی لین میں قدم رکھنے پر انھیں ڈس کوالیفائی کردیے جانے پر میڈل سے محرومی کا دکھ سہنا پڑا۔دوسری جانب ویمنز 4x400 ریلے ایونٹ میں امریکی ایتھلیٹس نے میدان مارلیا، ڈیڈی ٹروٹر، ایلیسون فیلکس ، فرانسینا میک کورورے ، سینیا رچرڈز روس نے طلائی تمغہ جیتا، روس نے سلور جبکہ جمیکا کی ایتھلیٹس نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story