پاکستانی قیدی ثنا اللہ کے اہل خانہ بھارت پہنچ گئے

ثنا اللہ جس حالت میں بھی ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے، ثنا اللہ کے برادر نسبتی

ثنا اللہ جس حالت میں بھی ہیں انہیں واپس بھیج دیا جائے، ثنا اللہ کے برادر نسبتی. فوٹو اے ایف پی

پاکستانی قیدی ثنا اللہ کے اہل خانہ عیادت کے لئے واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئے۔


واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا اللہ کے برادر نسبتی شہزاد نے کہا کہ ان کے بہنوئی 1999 میں مویشی چراتے ہوئے غلطی سے بارڈر کراس کر گئے تھے جہاں بھارتی فورسز نے ان کو گرفتار کرلیا، انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ ثنا اللہ جس حالت میں بھی ہیں انہیں پاکستان بھیج دیا جائے، بھارت جانے والوں میں ثنا اللہ کے کزن اور وزارت خارجہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

پاکستانی قیدی ثنا اللہ سیالکوٹ کے نواحی علاقے اورہ کے رہائشی ہیں جنہیں چند روز قبل جموں کی بھلوال جیل میں سابق بھارتی فوجی ونود کمار نے حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا تھا جس کے بعد ثنا اللہ کو چندی گڑھ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story