جنرل کیانی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت
سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا غیر معیاری دواؤں کی خریداری میں کردارہے، درخواست گزار
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جنرل کیانی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ کو حکم دیاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کے خلاف مبینہ میڈیکل اسکینڈل کی آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیاجائے۔
درخواست گزار سابق لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا غیر معیاری دواؤں کی خریداری میں کردارہے، 27 کمبائنڈ میڈیکل اسپتال میں بے ضابطہ طور پر قائم کیے گئے ڈپو سے دواؤں کی خریداری اور ٹینڈرز کا آڈٹ کرایاجائے۔