پاک فضائیہ کا C130 طیارہ عالمی مقابلے کیلیے برطانیہ پہنچ گیا
پی اے ایف کاطیارہ 2016 میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میںخدمات پر ٹرافی جیت چکا ہے
پاک فضائیہ کا ہرکولیس C-130طیارہ رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹوشو2018 میں مقابلے کیلیے برطانیہ پہنچ گیا۔
خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کے ایک ہرکولیسC-130 طیارے نے جمعرات کو رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ (برطانیہ) لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concours D' Elegance ٹرافی کے مقابلے کیلیے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت کررہاہے جوعوام کیلیے13جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
اس سال ایئرشوکا مقصدرائل ایئرفورس کی صد سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرناہے۔ پاک فضائیہ کے ایئر اور گراؤنڈ کریو پر مشتمل ایک دستہ اس شو کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 طیارے نے 2016 میں یہ ٹرافی جیتی تھی جب اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردا ر اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے نتیجے میں اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو دنیا کا بہترین شو ہے جس میں دنیا کی بہترین فضائیہ کے جدید طیارے شرکت کر رہے ہیں۔ مختلف فضائی افواج ،ایئرواسپیس اور ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔