بھاشا مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلیے 5 کمیٹیوں کی منظوری

ڈیموں پرپیشرفت کاجائزہ،آبی ذخائرکی صورتحال پرتشویش کااظہار،کمیٹیوں کی رپورٹس24جولائی کو پیش کی جائے گی

فنڈ دینے سے متعلق چیف جسٹس کااحسن اقدام ہے،اگلے سال دونوں ڈیمزکی تعمیرکاکام شروع کردیاجائیگا،چیئرمین واپڈا۔ فوٹو: فائل

دیامیربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے بارے میں عملدرآمد کمیٹی نے دونوں ڈیموں کیلیے 5مختلف ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 2 بڑے ڈیمزکی تعمیر کے حوالے سے فیصلے کے تناظر میں دیامر بھاشا ،مہمند ڈیم عملدرآمدکمیٹی کاپہلا اجلاس کمیٹی کے سیکریٹریٹ میںہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین واپڈا /دیامربھاشا مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (رٹائرڈ) نے کی۔

اجلاس میں چارجولائی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان بشمول ایڈیشنل سیکریٹری (بجٹ) فنانس ڈویژن،جوائنٹ سیکرٹری (واٹر)وزارت ِ آبی وسائل ، جوائنٹ سیکریٹری وزیر اعظم آفس،سینیئر چیف (واٹر) پلاننگ ڈویژن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، سینئر ممبربورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈیولپمنٹ) خیبر پختونخواشریک ہوئے۔

اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈاشمس الملک اورسابق چیئرمین واپڈا ظفرمحمودسمیت عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے18دیگرمنتخب ارکان (Co-opted) نے بھی شرکت کی ۔عملدرآمد کمیٹی کے سیکریٹری سید مہر علی شاہ نے اجلاس کوکمیٹی کے فریم ورک اور ڈرافٹ ٹرمز آف ریفرنس کے بارے میں بریف کیا۔


دیامربھاشامہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی مذمل حسین نے کہا کہ مذکورہ دونوں ڈیمز کی تعمیر سے مجموعی طورپر 9اعشاریہ 3ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گااور5ہزار 3سو میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی حاصل ہوگی۔

اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈمزمل حسین نے کہاکہ ابھی تک ڈیموں کی تعمیرکیلیے فنڈزکا کوئی مسئلہ نہیںہے،اگلے سال کے وسط میں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیرکا کام شروع کردیاجائیگا۔

چیئرمین واپڈا نے بتایاکہ ڈیموں کی تعمیرکیلیے فنڈز دینے کے حوالے چیف جسٹس کااحسن اقدام ہے اورتما م ادارے اس میں حصہ ڈال رہے ہیں اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ لوگ ڈیموںکی تعمیرمیں مدددیناچاہتے ہیں ۔

 
Load Next Story