دنیا بھرمیں آج یوم شہدا کشمیرمنایا جا رہا ہے

مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، بھارتی فوجی ہلاک، پولیس نے یاسین ملک کے ریمانڈ میں آج تک توسیع کر دی

مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، بھارتی فوجی ہلاک، پولیس نے یاسین ملک کے ریمانڈ میں آج تک توسیع کر دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان، آزاد ومقبوضہ کشمیر سمیت آج 13جولائی کو دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر منایا جا رہا ہے جب کہ حریت قیادت نے 13جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہرسال 13جولائی کو یوم شہدا کشمیر مناتے ہیں اور 23 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گھروں میں نظر بند حریت قیادت نے 13 جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔


بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے حراستی ریمانڈ میںآج تک توسیع کردی ہے۔

قابض انتظامیہ نے جموں ریجن کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ ننھی بچی آصفہ بانو کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث 7 ملزموں کو کٹھوعہ جیل سے پنجاب کی گورداس پورجیل منتقل کردیا ہے۔
Load Next Story